میری زندگی 5 بنیادی میلانات کے گرد گھومتی ہے، نوکری چاکری، سیاحت، دوستی، عشق اور انسانیت۔سبھی کی اپنی اپنی مٹھاس اور کڑواہٹ ہے

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 6

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پیش لفظ

ابرار بھٹی مرحوم میرے عزیز ترین دوستوں میں تھا نہیں بلکہ اب بھی ہے کیونکہ وہ قبر نہیں میرے قلب میں رہتا ہے۔ ابرار نے پچاس سالہ دوستی میں مجھے بہت سے تحفے دئیے جن میں عمدہ اور پاکیزہ ترین تحفہ شہزاد احمد حمید ہے جس کا قابل رشک کردار اس کی تحریروں میں بھی نمایاں ہے۔ جتنا توازن سلاست صداقت اور نجابت اس کی ذات میں ہے، اس سے بڑھ کر اس کی تحریروں میں ہے۔ وہ ایکشن "تھرل" سنسی خیزی اور خوامخواہ کی کہانی بازی اور بناوٹ سے پاک "پرشکوہ" الفاظ سے ماورا مکمل معصومیت کے ساتھ لکھتا ہے تو اہل مغرب کا یہ "محاورہ" بے ساختہ یاد آتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔

”صرف simplicity, originality اور spontaneity ہی بہترین نثر نگاری کے تین زیور اور باقی سب فکری فراڈ ہوتا ہے۔“

"کچھ حماقتیں کچھ صداقتیں" اس مشکل ترین معیار پر حیران کن حد تک پورا اترتی ہے ورنہ ہمارے اکثر سفر نامے اور آپ بیتیاں تو۔۔آپ جانتے ہی ہیں۔
حسن نثار
ہانسی حویلی بیلی پور (1) سندر روڈ لاہور۔ 16 جنوری 2024ء

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

میری زندگی کے میلانات

میری زندگی پانچ بنیادی میلانات کے گرد گھومتی ہے: نوکری چاکری، سیاحت، دوستی، عشق اور انسانیت۔ سبھی کی اپنی اپنی مٹھاس اور کڑواہٹ ہے۔ میں ان دونوں ذائقوں (مٹھاس اور کڑواہٹ) سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ سچی بات ہے کہ مجھے صبح شبنم کے قطرے، قدرت کے رنگ اور شاخوں پر کھلے گلاب کی خوشبو کے ساتھ ساتھ حسین چہرے بھی اچھے لگتے ہیں۔ دراصل میں حسن و عشق کا بندہ ہوں جو محبت کے چمن میں چہل قدمی کرتے ہوئے محبت کے گن گاتے ہوئے کسی کو بھولتا نہیں۔

نوکری

کہتے ہیں نوکری میں نخرہ نہیں ہوتا۔ میں نے نوکری عبادت سمجھ کر کی۔ ہو سکتا ہے کہیں ڈنڈی ماری ہو لیکن یقیناً وہ جان بوجھ کر نہیں ہو گی۔ تنیتیس سال کی نوکری میں کسی بھی میٹنگ میں دیر سے نہیں پہنچا۔ روز قیامت فخر سے اللہ سے کہہ سکوں گا، "تیری مخلوق کو میں نے نہ تو اپنے دفتر کے چکر لگوائے اور نہ ہی کسی کی مجبوری یا مشکل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ کسی مستحق، کمزور کے کام کا پتہ چلا تو اس کے کہے بغیر ہی اُس کا کام کر دیا۔ کوشش کی کہ آخرت کے لئے بہت سی ان دیکھی دعاؤں کا خزانہ جمع کر سکوں۔ اپنے اختیار کا غلط استعمال نہیں کیا۔ کوئی مشکل فیصلہ کرناپڑا تو اپنے اللہ سے رہنمائی مانگی۔ اللہ کا کرم اور والدین کی دعائیں عمر بھر ساتھ رہیں۔ حضرت علیٰ ؓ کے اس قول کو ہمیشہ یاد رکھا؛"اللہ نیکی کا موقع ہر شخص کو نہیں دیتا۔"

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...