نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں

شادی کی تیاریاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانپوں کا شکار کرنے والا ‘کنگ کوبرا’، جس کے نئے راز افشا ہو رہے ہیں
مدعو کیے گئے مہمان
نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق شریف فیملی، سیاسی شخصیات، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت 700 افراد مدعو کیے جائیں گے۔ حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات 24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جب حارث رؤف نے آسٹریلیا کو پاکستان جیسا بنا دیا
شادی کی تقریبات
زید حسین کی شادی کی مناسبت سے مہندی و ڈھولک کی تقریب 24 دسمبر کو ہو گی۔ زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو شیڈول ہے۔ جاتی عمرہ میں 26 دسمبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام ہو گا۔
دلہا کی سہرا بندی
دلہا زید حسین نواز کی 27 دسمبر کو سہرا بندی ہو گی اور بارات لے کر نکلیں گے۔ زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی عمرہ میں ہی منعقد کی جائے گی۔