اک انقلابِ خونیں کی دیتا ہوں میں نوید۔۔۔
مہرِ فلک کی بے خبری
مہرِ فلک کو اِس کی بھی شاید خبر نہ ہو
دُودِ چراغِ شب ہی عدوۓ سحر نہ ہو
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے مابین دوطرفہ تجارت سمیت 8 معاہدوں پر دستخط
رقیب کی معلومات
خبریں یہ کیسے ملتی ہیں میرے رقیب کو
یہ نامہ بر رقیب کے زیرِ اثر نہ ہو
یہ بھی پڑھیں: راستوں کی بندش، غذائی اجناس کی دستیابی میں50فیصدقلت
دل کی حالت
کھِلتے نہیں ہیں دامنِ دل میں گلِ جنوں
جب تک کہ اشکِ خونیں میں سوزِ جگر نہ ہو
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، نیا سی او او کون ہو گا ؟ بڑا دعویٰ
زندگی کی تعریف
اُس زندگی کو زندگی میں کس طرح کہوں
جو زندگی کہ یاد میں تیری بسر نہ ہو
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا، شیخ رشید
انقلاب کی نوید
اک انقلابِ خونیں کی دیتا ہوں میں نوید
ممکن نہیں نظام یہ زیرو زبر نہ ہو
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے ، اداکارہ سائرہ یوسف
نصیب کی بات
جاگیں نصیب کیسے کہو کُچھ تو رہبرو
جس نسلِ بد نصیب میں اک دیدہ ور نہ ہو
رقصِ شرر
چنگاریاں سی اُٹھتی ہیں سینے میں جعفری
خاکسترِ فسردہ میں رقصِ شرر نہ ہو
کلام :ڈاکٹر مقصود جعفری (نیو یارک)