متوقع برفباری، پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل، مری میں سیاحوں کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم

برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) متوقع برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور مری میں سیاحوں کے لئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون میں جینیاتی ایڈیٹنگ کے بعد خنزیر کا گردہ لگادیا گیا

ریسکیو اور ریلیف اقدامات

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مری انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے سامان کے 2 ٹرک روانہ کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف سامان میں سرچ اینڈ ریسکیو جیکٹس، ٹائر سنو چین، مشینی آری اور موسم سرما کے خیمے، رین کوٹ، فولڈنگ شاول، لحاف کمبل، گرم دستانے، چھتریاں اور ٹوپیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 47 اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری

پانی کی فراہمی اور مالی معاونت

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ تھل اور چولستان کے علاقوں میں میٹھے پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے واٹر باؤزر فراہم کیے گئے ہیں۔ آسمانی بجلی اور مون سون بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے باعث متاثرین کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔ مون سون بارشوں کے باعث متاثرہ فصلوں کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 2500 متاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا

آگاہی مہم اور سموگ سے نمٹنے کی حکمت عملی

مون سون بارشوں اور آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ سموگ سے نمٹنے اور بہتر حکمت عملی بنانے کے لیے تھنک ٹینک کی بنیاد رکھی گئی ہے جس میں تمام اعلی اداروں کے پروفیسرز کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر

سیلاب کی صورتحال اور حکومتی اقدامات

خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اجلاسوں میں مون سون کانٹیجنسی پلان اور سیلاب کے پیش نظر اقدامات کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ سیلاب کے دوران اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے دورے کیے گئے ہیں۔ حالیہ سیلاب میں پی ڈی ایم اے کے بروقت اور پیشگی اقدامات کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: If Muslims Unite, They Can Overcome Their Enemies: Ayatollah Khamenei’s Friday Prayer Address

مری میں سیاحوں کی سہولیات

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بند اور پشتوں کی مضبوطی کے لیے 17 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ سانحہ بلوچستان میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق مری انتظامیہ کو تمام تر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ مری میں سیاحوں کی سہولیات کے لئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس

احتیاطی تدابیر اور سروسز کی دستیابی

سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے پنجاب 24 گھنٹے الرٹ ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لیے موجود رہے گی۔ موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

ماضی کے سانحات سے سیکھنا

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق برفانی طوفان 2022 کے سانحہ کے پیش نظر جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لئے پی ڈی ایم اے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔ بروقت اور پیشگی تیاری سے سانحات سے بچا جا سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے پاک آرمی و ریسکیو 1122 کو فلڈ ریلیف ایکوئپمنٹ فراہم کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...