مبینہ بوگس تقرریاں ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم ادارے کو “ایک اور خط “بھیج دیا
اسلام آباد میں مبینہ بوگس تقرریوں کا معاملہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مبینہ بوگس تقرریاں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم ادارے کو "ایک اور خط" بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی فضا میں امریکی ایف 35 طیارے کو کیسے نشانہ بنایا گیا؟ چینی ماہرین نے بتادیا
تحقیقات کے لیے یاددہانی کا خط
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے میں 7 افسران کی مبینہ بوگس تقرریوں کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے سے ریکارڈ کے حصول کے لیے پھر یاددہانی کا خط (ریمائنڈر) بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے ایک ملین بیرل خام تیل شام پہنچ گیا
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا اقدام
"جنگ" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکشن افسر نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو یاددہانی کا خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان تقرریوں کے حوالے سے تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ اس پر مزید کارروائی ہو سکے۔
پہلا خط
واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کو لکھے گئے۔








