خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خطاب
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
افغانستان کے ساتھ سرحدی تعلقات
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے، عوام اور فورسز نے امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کا مری روڈ پر سامنا
نوجوان نسل اور تعلیم کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ طلبہ سے کہوں گا کہ وہ کہیں پر بریک نہیں لگائیں اور اپنی ڈگری سے دنیا میں اپنا لوہا منوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری کا شکار ہو گئے؟ ایک تشویشناک خبر
والدین اور اساتذہ کی عزت
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کرنی چاہیے اور زندگی میں مقابلہ کرنا سیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع
ایف آئی آرز اور اوورسیز پاکستانیوں کا کردار
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آرز بھی ڈگریاں ہی ہوتی ہیں، میرے اوپر 264 کے قریب ایف آئی آرز درج ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ یہاں کے نوجوانوں کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں مدد کریں۔
صوبے کی ترقی کا عزم
انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ پسماندہ نہیں، دنیا کے عظیم ترین لوگ ہمارے اس ریجن میں پیدا ہوئے ہیں۔