عمران خان سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کی درخواست
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات سے متعلق درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
ملاقات کی درخواست کی تفصیلات
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی، درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ملاقات کی مشکلات
درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 10 روز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، گزشتہ روز اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ہمیں اپنے بھائی سے ملنے نہیں دیا۔
عدالت کی کارروائی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا اور دو گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔