سموگ تدارک کیس: موسم سرما کی تعطیلات 10 جنوری تک بڑھانے کی تجویز

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تدارک سموگ کیس کے دوران تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 10 جنوری تک بڑھانے کی تجویز دی۔

سماعت کی تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیے۔

درختوں کی کٹائی پر برہمی

دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹاؤن شپ کے پاس بس ڈپو میں درخت کاٹے گئے ہیں جس پر جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سختی سے کہا تھا درخت نہیں کاٹے جائیں گے۔

درختوں کی ٹرانسپلانٹ کی کوششیں

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق خان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے محکمہ جنگلات کو لکھا کہ بس ڈپو میں درخت ہیں ان کو ٹرانسپلانٹ کرنا ہے، جبکہ انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی نے درخت کاٹنے کی درخواست کو منظور کیا۔ وکیل حنا حفیظ اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایچ اے درختوں کو کاٹ رہا ہے۔

جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس بس ڈپو سے تین درخت کاٹے گئے ہیں، اور ان کا خاص مقصد تھا کہ یہاں 27 الیکٹرک بسیں آنی ہیں۔ جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جب یہ سارا کام ہوا اور عدالت کو معلوم ہو گیا تو یہ سارا کام آپ نے کیا۔

پی ایچ اے کے وکیل کی وضاحت

پی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخت کاٹے نہیں گئے، ان کی ٹرمنگ کی گئی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

حکومت کی ذمہ داری

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ درختوں کی کٹنگ، ٹرانسپلانٹ اور ٹرمنگ بغیر اجازت نہیں کی جا سکتی، حکومت کو درخت کاٹنے کے کیس کو وزیراعلیٰ تک پہنچانا چاہیے۔

آئندہ اقدامات

عدالت نے جمعہ کے روز درخت کاٹنے اور ٹرانسپلانٹ کرنے کے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے جنوری میں چھٹیاں بڑھانی چاہئیں۔

تعمیرات پر پابندیاں

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ تعمیرات کو بھی آپ کو ریگولیٹ کرنا ہوگا، ہفتے میں 2 سے 3 دن کام کرنے کی اجازت دینا ہوگی۔

درختوں کی کٹائی کے لیے ہدایت

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پنجاب میں اگر کوئی درخت کاٹنا ضروری ہے تو پہلے لاہور ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کرنا ہوگا۔

سماعت کی تاریخ

بعدازاں عدالت عالیہ نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...