جعلی حکومت گرفتار کارکنوں سے جلد ملاقات کا بندوبست کرے: بیرسٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت گرفتار کارکنوں کی اہلخانہ سے جلد ملاقات کا بندوبست کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرز کی ویڈیو لیک کیسے ہوتی ہے؟ معروف ٹک ٹاکر اریکا حق کا تہلکہ خیز انکشاف
اہلخانہ کی اضطرابی کیفیت
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ جعلی حکومت گرفتار کارکنوں سے اہلخانہ کی ملاقات نہیں کرا رہی۔ ملاقاتیں نہ ہونے سے گھر والوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، جعلی حکومت جلد ملاقات کا بندوبست کرے تاکہ اہلخانہ کو تسلی ہو کہ ان کے پیارے زندہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل: مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ملاقات کی مشکلات
انہوں نے کہا کہ ملاقات کیلئے بے چارے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کبھی ایک تھانے اور کبھی دوسرے تھانے کے چکر لگاتے ہیں۔ گھر والوں کو بتایا جائے کہ ان کے پیارے تھانے میں ہیں یا ہسپتالوں میں؟
یہ بھی پڑھیں: بی واے ڈی اور پی ایس ایل کے درمیان پارٹنرشپ معاہدہ ہو گیا
حکومت کی وضاحت کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بتائے ملاقاتیں کیوں نہیں کرا رہی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ گرفتار کارکنوں کی اہلخانہ سے ملاقات کیلئے قانونی معاونت فراہم کریں۔
احتجاج کا آئینی حق
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جعلی اور ظالم حکومت نہتے کارکنوں کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟ احتجاج تو ہر شہری کا جمہوری اور آئینی حق ہے، جعلی حکومت کی فسطائیت آسمان کو چھو رہی ہے۔