جعلی حکومت گرفتار کارکنوں سے جلد ملاقات کا بندوبست کرے: بیرسٹر سیف
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت گرفتار کارکنوں کی اہلخانہ سے جلد ملاقات کا بندوبست کرے۔
یہ بھی پڑھیں: نائجیریا : گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک
اہلخانہ کی اضطرابی کیفیت
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ جعلی حکومت گرفتار کارکنوں سے اہلخانہ کی ملاقات نہیں کرا رہی۔ ملاقاتیں نہ ہونے سے گھر والوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، جعلی حکومت جلد ملاقات کا بندوبست کرے تاکہ اہلخانہ کو تسلی ہو کہ ان کے پیارے زندہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، پاکستان سے ازبکستان منتقل ہوگیا، پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل
ملاقات کی مشکلات
انہوں نے کہا کہ ملاقات کیلئے بے چارے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کبھی ایک تھانے اور کبھی دوسرے تھانے کے چکر لگاتے ہیں۔ گھر والوں کو بتایا جائے کہ ان کے پیارے تھانے میں ہیں یا ہسپتالوں میں؟
یہ بھی پڑھیں: رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
حکومت کی وضاحت کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بتائے ملاقاتیں کیوں نہیں کرا رہی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ گرفتار کارکنوں کی اہلخانہ سے ملاقات کیلئے قانونی معاونت فراہم کریں۔
احتجاج کا آئینی حق
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جعلی اور ظالم حکومت نہتے کارکنوں کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟ احتجاج تو ہر شہری کا جمہوری اور آئینی حق ہے، جعلی حکومت کی فسطائیت آسمان کو چھو رہی ہے۔








