پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے: سعید غنی
سعید غنی کے اس دعویٰ کی تفصیلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ہاوسنگ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Brave and Devoted Political Activists
فارن فنڈنگ کیس اور پی ٹی آئی
کراچی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں دیکھ لیں بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی غیر ملکی امداد لیتی رہی، اس کا ریکارڈ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ، وکیل صفائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کی استدعا
عدالتی ریلیف اور احتجاج کی حقیقت
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا رہا، پی ٹی آئی کے کیسز میں عدالتیں ریلیف دے رہی ہیں۔ درجنوں امریکیوں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں خطوط لکھے، جبکہ فلسطین میں ظلم پر قرارداد نہیں آتی، مگر یہاں جیل میں پڑے انسان کے حق میں قرارداد لائی گئی۔ یہ ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں اور باہر گھوم پھر رہے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
ناصر حسین شاہ کی رائے
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے، بہت بڑی تعداد میں لوگ کے پی سے لائے گئے، جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کا مستقبل پی ٹی آئی پی میں ہے، ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی سیاسی دھارے میں شامل ہو۔
ملکی ترقی کی سمت
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک اس وقت ترقی کی طرف جارہا ہے، ہم معیشت کی بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہمیں سب سے پہلے ملک کا سوچنا چاہئے۔