سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا جیسن گلیسپی کو فارغ کرنے کا فیصلہ، ذمہ داریاں کس کو دی جائیں گی؟ جانیے
عالمی دن برائے خصوصی افراد
سپیشل افراد کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم کے سپیشل ہیروز کو سلام، آپ ہمارا فخر ہیں، معاشرے کی اصل خوبصورتی یہ ہے جب سپیشل ہیروز کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی فطرت کی اصطلاح اس لیے گھڑی گئی ہے کہ کنویں کے مینڈک بنے رہیں، بہانے بناتے رہیں کوئی نئی چیز تخلیق کریں نہ ہی اچھی عادت اپنائیں
خصوصی افراد کی معاونت
مریم نواز نے کہا ہے کہ خصوصی افراد اپنے جذبے سے دنیا کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت خصوصی افراد کی زندگیوں کو آسان اور باوقار بنانے کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان
ہمت کارڈ کا آغاز
انہوں نے کہا ہے کہ نادار سپیشل ہیروز کے لئے "ہمت کارڈ” لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔ سپیشل افراد اورنج لائن، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی ہمت کارڈ کے ذریعے مفت سفر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کے ریٹ جاری کرنے والے بابائے گولڈ حاجی ہارون رشید چاند کا انتقال کر گئے
سہولیات کی فراہمی
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے اور خصوصی تعلیم کے فروغ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔
ہمدردی نہیں، عزت کا حق
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کے لئے میرے در ہمیشہ کھلے ہیں۔ پنجاب ایسی ترقی کرے گا کہ کوئی بھی ترقی سے پیچھے نہ رہے گا۔ سپیشل افراد ہمدردی کے نہیں بلکہ عزت اور عملی اقدامات کے مستحق ہیں۔