سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری شروع
انکوائری کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیم کے خلاف مس کنڈکٹ کی انکوائری شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ میں شمولیت کا معاملہ، پی ٹی آئی نے 4 منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
چارج شیٹ اور چیلنج
جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق ڈی جی نیب کو چارج شیٹ جاری کی ہے، جسے شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائیبر پٹرولنگ سیل سے 1600 سے زائد منافرت پھیلانے والے اکاؤنٹ رپورٹ، 170 افراد گرفتار
عدالت کا حکم
عدالت عالیہ اسلام آباد نے نیب کو شہزاد سلیم کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا اور کہا کہ فیصلے تک نیب اپنے سابق ڈی جی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔
سمع کا عمل
جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی اور جواب کے لیۓ نیب کو 16 دسمبر تک کے لیۓ نوٹس جاری کردیا ہے۔








