یوکرین نے روس کے 22 ڈرون مار گرائے
یوکرین کی فضائیہ کا دعویٰ
کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات روس کے 22 ڈرون مار گرائے ہیں۔ روس کی جانب سے گزشتہ رات یوکرین کی طرف 28 ڈرون روانہ کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں وقفے وقفے سے تیز بارش، اب تک کتنے افراد دریا کی لہروں کی نذر ہو چکے ہیں۔ افسوسناک تفصیلات جانیے۔
ڈرونز کی معلومات
العربیہ کے مطابق یوکرینی فضائیہ نے ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ 28 ڈرونز میں سے دو اپنے طور پر یوکرینی فضائی حدود چھوڑ گئے جب کہ ایک ڈرون لاپتا ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ڈرونز نے یوکرین کے مغربی ریجنز ترنوپل اور ریون میں حساس انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔
جانی نقصان کی غیر وضاحت
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ روسی ڈرون حملوں میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔








