لاہور میں اپنے ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

مبینہ پولیس مقابلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواب ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو اپنے ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے تین پسٹل، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مردِ آہن سمجھا جانے والا روسی جیمز بونڈ: افریقی ملک میں گرفتار ہونے والا یہ ایجنٹ کون ہے؟
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں عبد الستار ایدھی روڈ پر چار ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ 15 کی کال پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے: خواجہ آصف
ڈاکوؤں کا جواب
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ذیشان اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔