پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار 116 شرپسندوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے
پی ٹی آئی کے احتجاج میں گرفتار شرپسندوں کے اعترافی بیانات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 116 شرپسندوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا 8 خارجیوں کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
گرفتاری کی تفصیلات
26 نومبر کو ڈی چوک پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 116 کے اعترافی بیانات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ 20 منٹ ملاقات ہوئی، وہ ہشاش بشاش ہیں، انہوں نے بائیکاٹ کو سراہا ہے، بیرسٹر گوہر
افغان شہریوں کا کردار
ڈی چوک سے گرفتار ہونے والے 'شرپسندوں' میں افغان شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اسلحہ فراہم کیا گیا تھا اور جب شیلنگ ہوئی تو انہوں نے پولیس و رینجرز پر فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین ڈیفنس فورس کے چیف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
ویڈیو میں سامنے آنے والے اعترافات
ویڈیو میں متعدد افغان باشندوں نے اپنا تعلق افغان صوبے سے بتایا، جبکہ ایک نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور نے پیسوں کا لالچ دے کر انہیں یہاں بلایا تھا۔ پھر ان کے سامنے ایک گاڑی آئی جس میں اسلحہ موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا 14سالہ بیٹا منشیا ت کی زیادتی سے ہلاک ہو گیا
مزید اعترافات کی توقع
ایک اور گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا کہ انہیں کلاشنکوف دی گئی تھی جس سے انہوں نے ہوائی فائرنگ کی اور جب شیلنگ ہوئی تو پھر پولیس و رینجرز پر فائرنگ کی۔
نئی اطلاعات
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک سے گرفتار مزید ملزمان بھی اعترافی بیانات دینے کو تیار ہیں۔








