3 ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف مقرر, چند ہفتوں میں 1 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا
لاہور میں ستھرا پنجاب کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے سب سے بڑے "ستھرا پنجاب" پروگرام کا آغاز کر دیا اور 3 ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔ تقریب کا انعقاد ایکسپو سینٹر میں کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ نے صفائی کے جدید لوڈرز، ٹرک اور دیگر آلات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سپرے مشین، روڈ واشر اور ای بائیک بھی دیکھی۔ مریم نواز نے سٹاف سے بات چیت کی اور سینٹری ورکرز کی محنت کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویتنام: ڈیڑھ سال میں چوتھے صدر کا انتخاب
وزیر اعلیٰ کا عزم
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ 3 ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ شہروں اور دیہات کی یکساں صفائی کا پروگرام لایا گیا ہے۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز کا سن کر خوشی کا اظہار کیا اور اس پروگرام کی تعریف کی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہر اور گاؤں میں گھر گھر جا کر کوڑا اٹھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
صفائی اور روزگار کے مواقع
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت سڑکوں اور گلیوں کو دھو کر چمکائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چند ہفتوں میں ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوئی اپنی گلی محلے کو صاف رکھے تو چمکتا دمکتا پنجاب حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بڑے بھائی انتقال کرگئے
سینٹری اور ویسٹ مینجمنٹ کی ترقی
وزیر اعلیٰ نے سینٹری اور ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق انڈسٹری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مری کو کئی سال بعد صاف ستھرا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور پنجاب بھر میں صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے 21 ہزار جدید ترین مشینیں اور 80 ہزار سے زائد آلات مہیا کیے جا رہے ہیں۔ کوڑا پھینکنے کے لیے باقاعدہ ڈیمپنگ سائٹ قائم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتا،کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے
مالی اور اقتصادی ترقی
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ سے 26 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان کو اس کے شایان شان بلند مقام ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ٹھیلہ لگانے والی بیوہ خاتون کو 5 لاکھ کا چیک
صوبائی وزیر بلدیات کا بیان
صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پروگرام کے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 60 ہزار ٹن ویسٹ پیدا ہوتا ہے، لیکن پہلے صرف 20 ہزار ٹن اٹھایا جاتا تھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ لاہور میں اب کہیں کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گا اور کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کے بعد چند گھنٹے میں اس کو ہٹا دیا جائے گا، ورنہ متعلقہ کمپنی کو جرمانہ ہو گا۔
شرکاء اور اہم شخصیات
اس تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔