سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئے منصوبہ طلب

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کے لیے 3 سہ منزلہ ٹاور بنانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے اور گھر کے لیے قرض دینے کا پلان طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاک دھیان سے پڑھیں، کام دفتری بابوؤں پر مت چھوڑ دیں، سیکھیں، سمجھیں اور فیصلہ کریں، یاد رکھیں وہ شخص کسی سے کام نہیں لے سکتا جسے خود کام نہ آتا ہو
تعلیمی اصلاحات
اجلاس میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور ریڈنگ آورز کے لیے فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی پنجاب 2024 کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 60 کروڑ روپے کا تنازعہ، شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا
ماڈل بازار کی منصوبہ بندی
پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں ماڈل بازار قائم کرنے کے پراجیکٹ کے لیے کابینہ نے ابتدائی طور پر 2 ارب 58 کروڑ کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کو 2025ء میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی: ڈائریکٹر جنرل حج مشن عبدالوہاب سومرو
ٹرانسپلانٹ پروگرام
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لیے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی۔ پنجاب بھر میں لیور، کڈنی، بون میرو اور دیگر ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے
گلگت بلتستان کو سہولیات
پنجاب کی طرف سے گلگت بلتستان کو ایم آر آئی اور کیتھ لیب کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی آفیسر نے فیصل آباد میں نابینا خاتون کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی
نوجوانوں کے لیے پروگرامز
ٹورازم انٹرن شپ پروگرام کی لانچنگ اور پنجاب کے نرسنگ کالجزمیں ایوننگ کلاسز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔
بھرتیوں کی منظوری
پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی 276 تکنیکی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں کابینہ نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے پرانے اور فرسودہ آلات تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی۔ 42 سال بعد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں 464 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔