ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی۔
بلدیاتی اداروں کی بہتری
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے جدید ترین مشینری فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔