ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ابھی چند دنوں تک بے حد ہوشیاری کے ساتھ چلنا ہوگا اور خصوصاً آج کسی بھی ایسے کام سے دور رہنا ہوگا جس میں پہلے بھی آپ پریشانی سے گزر چکے ہیں خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی جس بھی معاملے میں لاپرواہی سے کام ہو رہا ہے اس کو فوراً ٹھیک کریں اور اس بار غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ آج شاہد کوئی پیشکش بھی سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ظلم کرکے ہار گئی، پی ٹی آئی ظلم برداشت کرکے جیت گئی،بیرسٹر سیف
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی دشمن سے خوف زدہ ہیں وہ اب بالکل نہ گھبرائیں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ خود ہی آپ کو مشکل سے نکال کر دوسروں کے سامنے عزت عطا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ، زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک رکاوٹ تو ہے مگر وہ عارضی ہے آپ صبر سے کام لیں اور کسی نہ کسی طرح آج کا دن گزرنے کی کوشش کریں، کل تک ان شاءاللہ صورتحال کافی بدل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے دورۂ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے:عظمیٰ بخاری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کسی بھی معاملات کا شکار کیوں نہ ہوں لگتا تو نہیں کہ آپ کو اس میں نقصان ہوگا۔ آج کا دن آپ کے لئے ان شاءاللہ اچھا اور طاقتور ہی ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اب تک کتنے مائننگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔۔؟ زمینی حقائق سامنے آ گئے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد نے روز گار میں اب تبدیلی کا سوچ لیا ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں، ان شاءاللہ ان کے لئے اب اچھا ہی ہوگا، صورتحال بہتر جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بات کو لے کر اپنے معاملات کو خراب کئے ہوئے ہیں وہ آپ نے خود ہی ٹھیک کرنے میں اور آج اس کا موقع بھی مل جائے گا، اس سے فائدہ اٹھالیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضاء میں ہلکی ہلکی خنکی اتر آئی تھی، یکدم باہر شور مچ گیا، سب دروازے کی طرف گئے تو دیکھا گھوڑا خالی تانگے کو لے کر سرپٹ سڑک پر بھاگا جا رہا تھا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ اس وقت آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں واضح محسوس ہو رہی ہے۔ اگر مشکل ہے تو استخارے سے مدد لیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے دل کو سمجھائیں، یہ غلط مشورے دے رہا ہے۔ پہلے بھی آپ نے جلد بازی میں کام خراب کئے تھے اور اب بھی اس کا اندیشہ ہے۔ آج کا دن اپنی اصلاح کا ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی تجویز منظور
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک رکاوٹ دور ہونے سے امید ہے کہ کوئی بڑا رکا ہوا کام ہو سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی قدرے مضبوط ہو گی۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقے کا عمل شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کا بھارت کے دورہ پر، آگرہ قلعہ اور تاج محل کا ایک دن کا سفر
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے اس راستے کا انتخاب مت کریں جس کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے۔ جب آپ ہر چیز سے واقف ہوں گے، پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ آج آزمائشی سا دن ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے اب صورتحال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بڑے فیصلے کی جانب پیش قدمی کرنا بھی پڑ سکتا ہے۔ اس لئے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں تو بہتر ہے۔








