اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

عمر ایوب کا جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوور سیز پاکستانی کے گھر پر چھاپہ، نقدی اور گندم چرانے والے پولیس اہلکار خود مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
نئی نامزدگی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا
لیگل چینلجز کی وجہ سے استعفیٰ
عمر ایوب کے مطابق موجودہ لیگل چینلجز جوڈیشل کمیشن میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔ ادارے کے مفاد میں ہے کہ میں کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کرسکے۔
اسپیکر سے درخواست
عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ میرا استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔