حمزہ شہباز کا رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ
حمزہ شہباز کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کو نہیں سوچتا، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں: محمد رضوان
وکیل کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، حمزہ شہباز کے وکیل نے اینٹی کرپشن کورٹ میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ہے۔
وجہ اور استدعا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔








