پاکستان جرنلسٹس فورم ، یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن منایا

متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منایا گیا جس کا اہتمام پاکستان جرنلسٹس فورم، یو اے ای نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
تقریب کے شرکاء
تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران طاہر منیر طاہر، سعدیہ عباسی، سہیل خاور، حافظ زاہد علی، ارشد انجم، کاشان تمثیل، خالد محمود گوندل، توقیر احمد اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے محمد احسن اور اشتیاق احمد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ سے پنجاب میں نہریں نکالنے کیخلاف سندھ میں زبردست احتجاج ،جسقم اور دیگر جماعتیں ایک ہو گئیں
نیک تمناؤں کا اظہار
اس موقع پر شرکائے تقریب نے متحدہ عرب امارات کے باسیوں کو امارات کے 53 ویں قومی دن پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ متذکرہ شرکائے تقریب نے کہا کہ 1971 میں امارات کے قیام کا اعلان ہوتے ہی سب سے پہلے پاکستان نے امارات کی حیثیت کو تسلیم کیا اور امارات کے قیام کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق انکشاف کر دیا
پاکستان-متحدہ عرب امارات تعلقات
جب سے متحدہ عرب امارات معرض وجود میں آیا ہے تب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے آپسی تعلقات قائم ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے صحافی بھی اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جو لائق صد تحسین ہے۔
تقریب کی خوشیوں کا آغاز
اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، یو اے ای کے باشندوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی گئی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی اور خوش حالی کے لئے دعا کی گئی۔