جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل، پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہوگا
جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل
عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن) جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی: سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
پاکستان کی شاندار کامیابی
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو چار دو سے شکست دی۔ کپتان حنان شاہد نے دو گول سکور کیے جبکہ علی بشارت اور سفیاں خان نے ایک ایک گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ کی موجیں ، سکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز آ گئی
میچ کا جائزہ
پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان نے گول کرکے برتری دلائی لیکن چند منٹ بعد ہی جاپان کے کھلاڑی نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں علی بشارت نے گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی، لیکن اس بار بھی جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ 2-2 کردیا۔
پنالٹی اسٹروک کا فیصلہ کن گول
52 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جس پر سفیان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا، جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ یہ جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں سفیان کا دسواں گول تھا۔