عمرایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا استعفیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کی ذمہ دار پوری پی ٹی آئی قیادت، آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں: عطاتارڑ
استعفیٰ کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شبلی فراز نے 32 ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے باعث کاٹھور سپرہائی وے ٹریفک کیلئے بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
قومی اسمبلی میں بھی استعفیٰ
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویر وائرل
استعفیٰ کی مشترکہ وجہ
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دونوں اپوزیشن لیڈرز نے عدالتوں میں کیسز کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بڑے سیاسی گھرانے کی کسی شخصیت کے کرپٹو میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کی افواہ پر مرزا شہزاد اکبر کا ردعمل بھی آگیا
وارنٹ اور آگے کا لائحہ عمل
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے باعث شبلی فراز اور عمر ایوب کے فیصل آباد سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، سینیٹ میں رکن جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کا فیصلہ کل ہوگا۔
آئینی ترمیم کے بعد کی صورت حال
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو جوڈیشل کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔