جناح ہاؤس حملہ کیس،زین قریشی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
جناح ہاؤس حملہ کیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہاؤس حملہ کیس میں زین قریشی نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بچہ مین ہول میں گرنے کا واقعہ، ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں گا تو لوگ ناراض ہوں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ زین قریشی ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل رہی لیکن ووٹ نہیں دیا،مصدق ملک
وکیل کی درخواست
وکیل صفائی نے کہاکہ زین قریشی انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد میں پیشی کیلئے گئے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت کے احکامات
عدالت نے کہاکہ کیا ثبوت ہے زین قریشی عدالت میں پیشی کیلئے فیصل آباد میں ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ فیصل آباد کی عدالت کے کیسز کا ثبوت پیش کریں۔








