مرغی کے گوشت کی قیمت مزید نیچے آ گئی

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، آج بھی مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈ میں سکھ سٹوڈنٹ اونکارسنگھ نے اسلامیات لازمی میں 100میں سے 98نمبر لیے:رانا سکندر حیات
مرغی کی قیمتوں میں مجموعی کمی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وزیراطلاعات
زندہ برائلر مرغی کے نرخ
زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے کلو ہو گیا ہے۔
اسلام آباد اور لاہور کی قیمتوں کی صورتحال
گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔