بغض عمران میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے : بیرسٹر سیف
پشاور میں مشیر اطلاعات کا بیان
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے۔
نسلی تعصب اور پشتونوں کی حالت
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کے بغض میں نسلی تعصب کو پروان چڑھارہی ہے، جڑواں شہروں میں پشتونوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پشتو زبان بولنے والوں کو قیدی وین میں ڈال دیا جاتا ہے، غریب پشتونوں کو پی ٹی آئی کارکن ظاہر کرکے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔
قوم پرست جماعتوں کی خاموشی
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے۔ نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے بھی پشتونوں کی تضحیک پر چپ سادھ لی ہے۔
افغان باشندوں کی عزت و تحفظ
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی تضحیک دو ملکوں کے درمیان نفرتوں کو بڑھاوا دے رہی ہے، افغان ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ان کی عزت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا پر پڑتا ہے۔