خیبر پختونخوا حکومت مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا کی گفتگو
پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی مال کی تقسیم پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مذہبی امور کا 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز
کرپشن کا عروج
فیصل کریم کنڈی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے، پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر گرفتارنہیں ہوتا صرف ورکرز ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کی 35 ویں سالگرہ پر دیپالپور بار روم میں کیک کاٹنے کی تقریب، وکلاء و صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
صوبائی حکومت کی توجہ
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی مال کی تقسیم پر لڑائیاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈا پور کی توجہ انتشار اور احتجاج پر مرکوز ہے، صوبائی حکومت کی عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں۔
عوامی امن و ترقی کی خواہش
گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن اور ترقی چاہتی ہیں، علی امین گنڈا پور کی مایوسی کو سمجھتے ہیں، کل اے پی سی کے حوالے سے ایک اہم دن ہوگا، مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران اے پی سی میں آئیں گے۔








