آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع
چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ہوگی یا بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی؟ فیصلہ کل متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی تحفظات ہیں، بھارتی وزارت خارجہ
پی سی بی کا موقف
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
آئی سی سی کا اجلاس
آئی سی سی کے اہم اجلاس میں براڈ کاسٹر جلد سے جلد شیڈول کے اعلان کی ڈیمانڈ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا
پاکستان کا جواب
چیئمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پیدا صورتحال میں پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے، اگر بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے۔
نیا فارمولہ
پی سی بی کے تجویز کردہ نئے فارمولے کے تحت 3 سال کا معاہدہ ہوگا، پی سی بی فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔








