کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، ساتھی فٹبالر کا دعویٰ

رونالڈو کا اسلام قبول کرنے کا ارادہ
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان بحریہ نے لڑاکا جہاز بھی پانیوں میں اتار دیے؟ بڑا دعویٰ
رونالڈو کی دلچسپی کا اظہار
جیو نیوز کے مطابق، ولید نے کہا کہ رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اور اس بارے میں میں نے ان سے بات بھی کی جہاں انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ سعودی فٹبالر نے مزید بتایا کہ النصر کے ساتھ کھیلتے ہوئے رونالڈو میدان میں گول کرنے کے بعد سجدہ بھی کر چکے ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
ٹریننگ کے دوران اذان کا احترام
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ کو روکا جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔ ولید نے انٹرویو میں اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب مئی 2023 میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے یکساں طور پر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔
رونالڈو کی محنت اور عظمت
ولید نے کہا کہ چاہے رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کا ڈسپلن اور محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی سعودی عرب آتا ہے، وہ رونالڈو سے متاثر ہوتا ہے۔