سرفراز بگٹی بلوچستان میں گندم کے محفوظ ذخائر نہ ہونے پر برہم

وزیراعلیٰ بلوچستان کی سختی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے میں گندم کے محفوظ ذخائر کے انتظامات نہ ہونے پر برہم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا
محکمہ فوڈ کی وضاحت
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ فوڈ سے استفسار کیا کہ محفوظ ذخائر کی استعداد نہیں ہے تو اتنی گندم خریدی کیوں جاتی ہے؟ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: سیشن کورٹ میں فائرنگ کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
کراچی میں کاروباری دورہ
دوسری طرف سرفراز بگٹی کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے فیڈریش آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ معدنیات کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتے ہیں، ہم معدنیات برآمد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سے لاشوں کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے: خواجہ آصف
کاروباری مواقع اور سیکیورٹی
تقریب سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کاروبار کے بہت زیادہ مواقع ہیں، کاروباری افراد کو سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کے لئے فول پروف سکیورٹی دے سکتے ہیں، سرمایہ کار ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
صنعتی ترقی اور توانائی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کے لئے توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دینا ہوگی، صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرمایہ کاری کی جائے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے 210 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے۔