جڑانوالہ میں نئی نویلی دلہن کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

جڑانوالہ میں دلہن کی ہلاکت
جڑانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں نئی نویلی دلہن کی مبینہ ٹک ٹاک بناتے وقت ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑیوں پر پاکستان کے خلاف بولنے کے لیے دباؤ ہوتا ہے: شاہد آفریدی
مقدمے کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق نوبیاہتا دلہن فاطمہ 10 سالہ بھانجے کے فائر سے قتل ہوئی۔ فاطمہ کی 2 روز قبل عظمت نامی رشتہ دار سے شادی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی کا انتقال
معاملے کی تحقیقات
10 سالہ بھانجے ارحم کی مبینہ فائرنگ سے فاطمہ کی موت ہوئی اور مقتولہ کے والد نے اصل حقیقت کو چھپا کر 10 سالہ ملزم کو بچانے کی کوشش کی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کی خفیہ تحقیقات میں تمام معاملات کھل کر سامنے آگئے۔ پولیس نے 10 سالہ ملزم ارحم کو حراست میں لے کر مقدمے میں نامزد کر دیا۔ ایس پی محمد ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کے تمام شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر معلومات کے مطابق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔