عاقب جاوید نے فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

فخر زمان کی عدم شمولیت کا سبب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اوپنر فخر زمان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔ دورہ جنوبی افریقہ میں دو ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فخر زمان وائٹ اور ریڈ بال دونوں سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیر اعظم کے طیاروں کے لیے 1.8 ارب روپے کی منظوری
شاہین آفریدی کی منتخب نہ ہونے کی وجہ
ہیڈ کوچ نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا تاکہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم رہیں۔
ساجد خان کا معاملہ
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ساجد خان کو ڈراپ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا ہے۔