میں نے ایم ایس دھونی سے پچھلے 10سالوں سے بات نہیں کی، ہر بھجن سنگھ کا انکشاف

ہر بھجن سنگھ کا دھونی سے 10 سال کا خاموشی کا راز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سے پچھلے 10 سالوں سے بات نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
چنئی سپر کنگز میں محدود گفتگو
اے آر وائی نیوز کے مطابق جارح مزاج آف سپنر نے کہا کہ "میں دھونی سے بات نہیں کرتا، جب میں چنئی سپرکنگز کے لیے کھیلتا تھا تو ہم میں بس میچ کی حد تک باتیں ہوجاتی تھیں اور یہ گفتگو بس گراؤنڈ کی حد تک ہی ہوتی تھی۔"
یہ بھی پڑھیں: پہلگام پر ہمیں بھی افسوس، مودی اسرائیل کا حامی اور اس کیساتھ کھڑا ہے: مولانا فضل الرحمان
خاموشی کی وجوہات
انہوں نے کہا کہ "ہمیں بات کیے ہوئے 10 سال یا شاید اس سے بھی زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، میری پاس اس کی کوئی وجہ نہیں ہے، شاید دھونی یہ جانتے ہوں۔" ان کا کہنا تھا کہ "مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے، ہاں اگر ان کے پاس کچھ کہنے کو ہے تو وہ مجھے کہہ سکتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: دبئی پلٹ شخص کو انسٹاگرام پر محبت مل گئی، لیکن شادی کے دن دُلہن غائب ہوگئی
کال کرنے کی عدم کوشش
انہوں نے مزید کہا "میں نے کبھی دھونی کو کال کرنے کی کوشش نہیں کی، میں صرف انہی کو کال کرتا ہوں جو میرے کال ریسیو کرتے ہیں۔"
میچوں کی عدم شرکت
2015 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ کے بعد سے دھونی اور ہربھجن سنگھ نے کبھی کوئی میچ ساتھ نہیں کھیلا، بلکہ 2015 کے ون ڈے عالمی کپ تک خاموشی سے ہربھجن اور یوراج جیسے پلیئرز کو ٹیم سے سائیڈ لائن کردیا گیا تھا۔