9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت، آخری الفاظ کیا تھے اور آخری کھانا کیا کھایا؟

قاتل کا آخری کھانا اور الفاظ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دل کی بیماری میں مبتلا ایک بچی کے قاتل کا آخری کھانا اور الفاظ سامنے آ گئے ہیں۔ مجرم کو 2007 میں ایک نو سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی۔ مجرم کرسٹوفر کولنگز کو مقتولہ روون فورڈ "انکل کرس" کے نام سے جانتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ ہاٹ لائن ”1373” اور ”گرین پنجاب ایپ” کا افتتاح، بھارتی پنجاب کیساتھ کلائیمیٹ ڈپلومیسی شروع کرنی چاہیے: مریم نواز

مجرم کی کہانی

ڈیلی سٹار کے مطابق 2007 میں کولنگز کئی مہینوں تک روون کے خاندان کے ساتھ رہا، جہاں وہ اپنی ماں کولین مونسن اور سوتیلے والد ڈیوڈ سپئیرز کے ساتھ رہتی تھی۔ لیکن 17 سال پہلے ایک خوفناک رات کو نشے میں دھت کولنگز نے سوئی ہوئی بچی کو اس کے بستر سے اٹھایا، اسے اپنے کیمپر میں لے گیا، اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلا بازوں نے خلائی سٹیشن سے ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا اظہار کیا

واقعہ کی تفصیلات

کولنگز کا ارادہ تھا کہ بچی کو واپس گھر پر چھوڑ دے گا۔ اس نے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی لیکن چاندنی رات میں بچی نے مجرم کو پہچان لیا۔ اس پر مجرم کے اوسان خطا ہوگئے اور اس نے ٹرک سے ایک رسی لے کر بچی کا گلا گھونٹ دیا۔ مجرم نے لاش ایک گٹر میں پھینک دی اور رسی، کپڑے اور خون سے داغدار گدے کو جلا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا

عدالتی فیصلے کے بعد کے لمحے

رپورٹس کے مطابق تقریباً دو دہائیوں بعد اسے موت کی سزا دے دی گئی ہے۔ اس کی موت سے کچھ ہی منٹ پہلے اس کے آخری الفاظ ریکارڈ کیے گئے۔ اس نے کہا: "صحیح یا غلط، میں اس صورتحال کو اس کے اصل روپ میں قبول کرتا ہوں۔ جس کسی کو بھی میں نے اس زندگی میں تکلیف دی ہے، مجھے افسوس ہے۔ امید ہے کہ آپ اسے بھلا کر آگے بڑھ سکیں گے۔ اس صورتحال کے دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے میری دعا ہے اور امید ہے کہ میں آپ سب کو جنت میں دیکھوں گا۔"

آخری ملاقات اور کھانا

اپنی موت سے تقریباً چھ گھنٹے پہلے، اس نے ایک پادری سے ملاقات کی، جس کے ساتھ اس نے 90 منٹ سے زیادہ وقت گزارا، اور پھر اسے آخری کھانا دیا گیا جو کہ بیکن چیزبرگر، بریڈڈ مشروم، ٹیٹر ٹاٹس اور شیف سلاد پر مشتمل تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...