حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 میں ضمنی انتخابات
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر ہونیوالی سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، مولانا عطا الرحمان
پولنگ کا وقت اور سکیورٹی انتظامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ حلقے میں آج عام تعطیلی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دیاہے؟ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب
پولنگ سٹیشنز اور ووٹرز کی تعداد
حکام کے مطابق حلقے میں کل 359 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں 1 لاکھ 86 ہزار 247 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے پر سامان کا زیادہ ہونا، پی آئی اے کے افسر کا حیرت انگیز بیان۔۔” ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انکشاف
انتخابات میں سیاسی مقابلہ
حلقہ پی پی 139 میں مسلم لیگ ن اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا طاہرقبال، پاکستان سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اعجاز حسین بھٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے فاروق الحسن میدان میں ہیں۔ انتخابات میں 7 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
نشست کی خالی ہونے کی وجہ
واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی。