بٹ کوائن کی قیمت میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی

بٹ کوائن کی تاریخ میں نیا سنگ میل

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو بیان: بشریٰ بی بی کیخلاف کن شہروں میں اور کتنے مقدمات درج کر لیے گئے؟ جانیے

پاکستانی روپے میں بٹ کوائن کی قیمت

پاکستانی روپے میں ایک بٹ کوائن کی قیمت دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے رنگین مزاج ارب پتی سے دوسری بار صدارتی انتخابات میں فتح کا اعلان تک

سال 2024 میں بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ

اس سال بٹ کوائن کی قدر دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، اور ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد چار ہفتوں میں اس کی قیمت میں تقریبا 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی و دیگر کی درخواست بریت خارج

بٹ کوائن کی ابتدائی تاریخ

بٹ کوائن کو جب 2009 میں متعارف کرایا گیا تو اس وقت اس کی قیمت صفر تھی۔ 26 اکتوبر 2010 کو اس کی قیمت 0.10 ڈالر سے بڑھ کر 0.20 ڈالر ہو گئی، اور سال ختم ہونے سے پہلے یہ 0.30 تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 24ہزار 400 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو مستحقین کی سکریننگ میں استعمال کرنے کا فیصلہ

2011 میں بٹ کوائن کی ترقی

2011 میں بٹ کوائن ایک ڈالر سے بڑھنا شروع ہوا اور 8 جون، 2011 کو 29.60 کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ لیکن اس دوران کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے کساد ہوئی، جس کے نتیجے میں سال کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت تقریبا 5.2 ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایچ اے نے مال روڈ کے باغات کو مغلیہ طرز پر ڈویلپ کرنا شروع کر دیا

2024 میں بٹ کوائن کی قیمت میں پھر سے اضافہ

2024 کے شروع میں فنڈ کی منظوری کے بعد بٹ کوائن کی قدر تیزی سے بڑھی۔ فروری کے آخر اور مارچ کے اوائل میں بٹ کوائن نے ایک بار پھر ساٹھ ہزار ڈالر کا ہندسہ عبور کیا۔ چھ مارچ کو بٹ کوائن کی قیمت 69210 ڈالر پر پہنچی، جبکہ آٹھ مارچ کو یہ قیمت مزید بڑھتے ہوئے 70184 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ٹرمپ کی دوبارہ فتح کے بعد بٹ کوائن کی قیمت

7 نومبر 2024 کو بٹ کوائن کی قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد 76999 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچی اور 75820 کی سطح پر بند ہوئی۔ دس نومبر کو بٹ کوائن نے ایک اور سنگ میل عبور کیا، اس دن بٹ کوائن نے 80000 کی حد عبور کر لی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...