بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد پولیس میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، عدالت نے نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں، مجھے کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہئے، جسٹس جمال مندوخیل، گھی ملزم پر ٹیکس سے متعلق کیس میں نوٹس جاری
نورین نیازی کی درخواست
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی، صوبوں میں درج مقدمات کی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی۔ عدالت نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد پولیس کی رپورٹ
اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد پولیس میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔ پی ٹی آئی احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج ہوئے، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف اس سے قبل اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔