اسپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن رکن کیلئے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا
اسلام آباد میں اہم پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن اراکین کی تبدیلی کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا۔
بیرسٹر گوہر کی تقرری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کا نام اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جگہ دیا گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کا نام جوڈیشل کمیشن کو موصول ہو چکا ہے۔