سپریم کورٹ آئینی بینچ نے جسٹس منصورعلی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس نمٹا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا
محتسب کی جانب سے نوٹس کا اجرا
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا، جو اس وقت جاری کیا گیا جب جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں حافظ الاسد کا مقبرہ جلا دیا گیا
نوٹس کی واپسی
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ وفاقی محتسب نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔
عدالت کے ریمارکس
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس تو ایسا لگتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کئے ہیں۔ آئینی بینچ نے توہین عدالت کا نوٹس اور معاملے پر لیا گیا ازخود نوٹس دونوں نمٹا دیئے۔