پاکستان اور زمبابوے کے خلاف آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل
بولاوائیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج بولاوائیو میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹیل ہوم کی پاکستان میں 100 سے زائد اسٹورز کے قیام کی حکمتِ عملی کا اعلان، سپر اسٹار سجل علی کی کراچی میں فلیگ شپ اسٹور آمد
پاکستان کی برتری
پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور سیریز میں وائٹ واش کیلئے پ±رعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا صوابی موٹر وے بند کرنے کا اعلان
تبدیلیاں اور پلیئنگ الیون
قومی ٹیم نے بینچ سٹرینتھ چیک کرنے کیلئے میچ کیلئے 4 تبدیلیاں کی ہیں، اس طرح پاکستان اپنے تمام کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دے گا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا گیا تھا، اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر حارث رﺅف، سپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔
ٹیم کے کھلاڑی
ٹیم میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں۔ قاسم اکرم، عارف منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین، سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔








