الیکشن کمیشن کو کے پی سینیٹ الیکشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت
پشاور ہائیکورٹ کی مداخلت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو خیبر پختون خوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کے سلسلے میں جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر قرضوں کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا، ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ
درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سینیٹ الیکشن منعقد کیا جائے، صوبے کی 11 سیٹیں خالی ہیں اور نمائندگی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد، ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا
چیف جسٹس کا بیان
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس کب ہے، وہ فیصلہ کرے کہ کب الیکشن کروانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرد اور عورت کا مقابلہ کبھی نہیں ہوسکتا: صبا فیصل نے طلاق کی بڑھتی وجہ بتادی
الیکشن کمیشن کا مؤقف
سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں وقت دیا جائے، الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے اجلاس ہونا ہے، ہم جواب جمع کرائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹ میں ہمارے صوبے کی نمائندگی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج لاہور کی جیلوں سے زیر حراست ملزمان کی عدالت پیشی ملتوی
نئی ہدایت
سپیشل سیکرٹری نے جواب دیا کہ آدھی نمائندگی ہے، جبکہ آدھی سیٹیں خالی ہیں۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حکم دیا کہ آخری موقع دیا جائے اور آئندہ سماعت پر بتائیں کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا۔ عدالت نے 24 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید ملتوی نہ کرنے کا اعلان کیا۔
عدالت کی سماعت کی تاریخ
عدالت نے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔








