متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستانیوں کی جانب سے امارات کے شیوخ اور عوام کو مبارک باد

متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن یوم الاتحاد پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث قادری نے شارجہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریب کو رنگ برنگے قمقموں غباروں اور متحدہ عرب امارات کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت راجہ ابوبکر افندی نے اور ہدیہ نعت رسول مقبول دوست محمد اعوان نے پیش کیا۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانوں سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیر پور ناتھن شاہ؛ ٹیچر کی چھٹی جماعت کی طالبہ سے شادی

مقررین کی گفتگو

مقررین میں عارف منہاس، چوہدری بشیر شاہد، جان قادر، شہزاد بٹ، عاشق سواتی، چوہدری خالد بشیر، شکیل تنولی، غلام محی الدین، ملک شہزاد، غلام مصطفی مغل، راجہ ابوبکر افندی اور محمد غوث قادری شامل تھے۔ مقررین نے 53 ویں یوم الاتحاد کے موقع پر پاکستانیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت، شیوخ اور عوام کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات جو ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں، امارات کے وژنری لیڈر عزت ماب شیخ زاید بن سلطان النییان نے ان تعلقات کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگجوؤں کا بشارالاسد کے بھائی کے گودام پر چھاپہ، ایسی چیز برآمد کہ ہوش اڑ گئے

پاکستانیوں کا کردار

متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا اہم رول ہے۔ متحدہ عرب امارات کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اس کے قائدین کی صحت، خوشی کی دعا گو ہیں۔ یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ یہاں قانون کی حکمرانی اور امن و امان کی صورت حال مثالی ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ یہاں کے قوانین کی پابندی کریں۔

تقریب کا اختتام

آخر میں شرکائے تقریب اور ن لیگ کے عہدے داروں نے مل کر کیک کاٹا اور امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...