توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی عدالت میں اہم فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان کی اہلیہ کے وارنٹ جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے دور میں فرح گوگی، ذلفی بخاری کے نام زمینیں ٹرانسفر ہوئیں: نیب وکیل
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق، راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار
ضامن کو نوٹس جاری
عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اقدام
خیال رہے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔