صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا
صدر مملکت کا مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراض
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا۔
یہ بھی پڑھیں: منہاج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن، 1741 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم، آج کے طلباء کل کے رہنما ہیں: چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب
پارلیمانی اجلاس کی تیاری
"جیو نیوز" نے ذرائع قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایا کہ مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نے گزشتہ دنوں اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا ہے۔ صدر کے بل واپس بھجوانے کے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے، جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔ اس اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
مولانا فضل الرحمان کا تحفظات کا اظہار
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔
بلاول بھٹو کا حکومت سے رابطہ
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔ اس اجلاس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔








