پاک روس تعلقات نہ کسی کو نقصان پہنچانے کیلیے ہیں نہ کسی کے مفاد کیخلاف : وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر کی بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاک، روس تعلقات پر مغرب کو ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ پاک روس تعلقات نہ کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے نہ کسی کے مفاد کے خلاف ہیں۔ ہم پاک روس تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، یہ فوائد اقتصادی فوائد میں تبدیل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکھس فار جسٹس (SFJ) کا بھارتی پنجاب کے نام ویڈیو پیغام جاری، جنگ نہ لڑنے کے لیے کیا نعرہ لگا دیا؟ دیکھیے
روس کے ساتھ تجارتی تعلقات
"جنگ" کے مطابق روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک کی ترقی کے لیے عالمی طاقتوں کے درمیان مؤثر اور مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔ مارچ سے پاکستان اور روس کے درمیان آزمائشی مال بردار ٹرین چلے گی، ہم پاکستان اور روس کے درمیان براہِ راست فضائی سروسز کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی تعاون کی ضرورت
پاکستان کو برکس کے اندر رکن ممالک سے بہتر اور قریبی علاقائی تعاون کا فائدہ ہو سکتا ہے۔