گنڈاپور کے پاس ایک قیدی کیلئے تو وقت ہے مگر پشتون کے بہتر مستقبل کیلیے نہیں: عظمیٰ بخاری

عظمٰی بخاری کی تنقید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا و کرم میں امن و امان کے لیے آل پارٹیز کانفرنس میں صوبائی حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے۔ پی ٹی آئی کی تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے۔ گنڈاپور کے پاس ایک قیدی کیلئے تو وقت ہے مگر پشتون کے بہتر مستقبل کے لیے نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Panjgur mein 5 mazdooron ka qatal bad tareen buzdili hai, hoslay pust nahi honge: Maryam Nawaz
پی ٹی آئی کی حکمت عملی
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جو جماعت 12سال خیبرپختونخوا میں اقتدار میں ہے اسے صوبے میں امن نہیں چاہیے۔ جب تمام تحریکیں اور کارڈ ختم ہو گئے تو پشتون کارڈ کو لسانیت کے طور استعمال کیا جا رہا ہے۔ پشتونوں کے بچوں کو عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کے پی میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ علی امین گنڈا پور کو صوبے میں قیام امن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا۔ کرم، خیبر، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی قربانی
عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز ارض پاک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔ فتنہ پارٹی انہی سیکیورٹی فورسز کے خلاف گھٹیا مہم چلانے میں مصروف ہے۔ علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل سے دلچسپی نہیں تو مستعفی ہوجائے۔ ویسے بھی ان کا کرسی پر بیٹھے رہنا پشتونوں کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔