دل سے پاکستانی ہوں،پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں "شاپنگ فیسٹیول" کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے پہلا شاپنگ فیسٹیول منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے: ایرانی صدر
تجاویز اور سفارشات
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا۔ پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کے لئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: برساتی نالوں میں ڈوبنے سے 2 بچے جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس، انتظامیہ سے رپورٹ طلب
ہار س اینڈ کیٹل شو کی بحالی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ کاروبار کے فروغ کے لیے قابل عمل تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔
پاکستانی برانڈ اور معاشی سرگرمیاں
انہوں نے مزید کہا کہ میں دل سے پاکستانی ہوں اور پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں۔ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس دوست پالیسی بہت ضروری ہے۔ پنجاب کو تجارت اور صنعت کا ہب بنانا میرا مشن ہے۔