اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، ملک احمد چھٹہ اور عظیم الدین بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
راولپنڈی میں گرفتاری
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعہ کی مذمت، بانی کی فیملی کو فول پروف سکیورٹی دینے کا مطالبہ
دیگر رہنما بھی گرفتار
پولیس کی جانب سے عمر ایوب کے علاوہ سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ پشارت، ملک احمد چٹھہ اور عظیم الدین بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، نیتن یاہو کیخلاف اپوزیشن کو ناکامی
مقدمہ کی سماعت
عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا۔ عمرایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمرایوب اور راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔








